ہنری جارج کین، مؤرخ
Appearance
ہنری جارج کین (پیدائش: 1825ء– وفات: 1915ء) برطانوی مؤرخ تھا جس نے ہندوستان میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی سے متعلق متعدد کتب تصنیف کیں۔
سوانح
[ترمیم]کین کی پیدائش 1825ء میں ہارٹفورڈشائر میں واقع ایسٹ انڈیا کمپنی کالج میں ہوئی۔ کین کے والد ہنری جارج کین (1781ء–1864ء) تھے۔ کین نے وارکشائر کے رگبی اسکول اور جامعہ اوکسفرڈ کے ذیلی اسکول واڈھم کالج، اوکسفرڈ سے تعلیم حاصل کی۔ 1847ء میں کین نے برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی۔