روشن آرا باغ
Appearance
روشن آرا باغ ایک مغل دور کا باغ ہے جو مغل بادشاہ شاہ جہاں کی دوسری بیٹی روشن آار بیگم نے بنایا تھا۔ یہ کملا نگر کلاک ٹاور اور دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس کے قریب شکتی نگر میں واقع ہے۔ یہ دہلی کے سب سے بڑے باغات میں سے ایک ہے جس میں مختلف قسم کے پودے ہیں ، جن میں سے کچھ جاپان سے درآمد کیے گئے ہیں۔[حوالہ درکار] سردیوں کے دوران باغات کی اندرونی جھیل پر مہاجر پرندے آتے ہیں اور پرندوں کو دیکھنے کے لیے یہ ایک مشہور مقام ہے۔[حوالہ درکار]